0
Thursday 18 Jun 2020 14:19

کورونا کی بگڑتی صورتحال، کراچی میں آج شام 7 بجے پھر لاک ڈاؤن کا فیصلہ

کورونا کی بگڑتی صورتحال، کراچی میں آج شام 7 بجے پھر لاک ڈاؤن کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر شہر قائد میں آج شام 7 بجے سے لاک ڈاون کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وباء نے ملک بھر میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد تیزی سے پھیلنا شروع کردیا ہے، جس کے سدباب کے لئے کمشنر کراچی نے آج سے کراچی میں دوبارہ لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے کہا ہے کہ آج شام 7 بجے سے فیصلے پر عمل درآمد ہوگا اور ڈپٹی کمشنرز کی رپورٹ کی روشنی میں ہاٹ اسپاٹس کا تعین کیا گیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کمشنر کراچی کچھ دیر میں علاقوں کی تفصیل کے ساتھ نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔ کمشنر کراچی نے واضح کیا کہ لاک ڈاؤن کے دوران پابندی والے علاقوں میں آمد و رفت پر پابندی ہوگی۔ افتخار شلوانی کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر کی تجاویز کی روشنی میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے، ہر ڈسٹرکٹ میں 6 سے 7 یوسیز میں لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ ضلع غربی میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہونے پر ڈپٹی کمشنر نے 10 مقامات پر سلیکٹو لاک ڈاؤن کی سفارش کی تھی۔

ڈپٹی کمشنر غربی نے گلشن معمار، خدا کی بستی فیز 2، نیول کالونی، بلدیہ سیکٹر 4، سائٹ سب ڈویژن سیکٹر 4،5 مالاکنڈ اسپتال، اسماعیلی کالونی میں سلیکٹو لاک ڈاؤن اور میٹروول بلاک 3، سعید آباد 5 جی، 5 جے، اے تھری میں نقل و حرکت محدود کرنے کی سفارش کی تھی۔ ڈی سی کا کہنا تھا کہ مومن آباد سب ڈویژن کے کرسچن کالونی میں بھی سلیکٹو لاک ڈاؤن کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر ضلع غربی نے 15 دیگر مقامات کو بھی ہاٹ اسپاٹ قرار دیدیا تاہم تجویز کردہ ہاٹ اسپاٹ کو فی الحال سلیکٹو لاک ڈاؤن میں شامل نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 869271
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش