0
Thursday 18 Jun 2020 11:56

حکومتی اقدامات کا مقصد عوام کی حفاظت ہے، عثمان بزدار

حکومتی اقدامات کا مقصد عوام کی حفاظت ہے، عثمان بزدار
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مختلف اضلاع کے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی، ان میں سلیم سرور، محمد ارشد چوہدری، ملک احمد، میاں شفیع اور آصف مجید شامل ہیں۔ ملاقات کے دوران عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا پھیلاؤ کم کرنے کے لیے عوام کا تعاون بے حد ضروری ہے، کورونا سے زیادہ متاثرہ علاقوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کیس ختم ہونے پر سیل شدہ علاقوں کو کھول دیا جائے گا، ماسک اور سماجی فاصلہ اپنانے سے کورونا سے بچاؤ ممکن ہو گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ احتیاطی تدابیر اپنا کر معمولات زندگی انجام دیے جا سکتے ہیں، کورونا پر قابو پانے کے لیے ہر فرد کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا۔ اُن کا مزید کہنا ہے کہ حکومتی اقدامات کا مقصد عوام کی حفاظت ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 869345
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش