0
Sunday 21 Jun 2020 15:31

امریکہ ہمارے مذہبی و ملکی معاملات میں مداخلت نہ کرے، ختم نبوت موومنٹ

امریکہ ہمارے مذہبی و ملکی معاملات میں مداخلت نہ کرے، ختم نبوت موومنٹ
اسلام ٹائمز۔ انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنائیت اللہ نے امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کی واشگٹن سے جاری ہونیوالی رپورٹ میں 295 اور 298 اے کے خاتمہ کے مطالبہ کو مسترد کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکہ پر دوٹوک الفاظ میں واضح کرے کہ وہ ہمارے اندرونی اور مذہبی معاملات بالخصوص قانون تحفظ ناموس رسالت میں مداخلت بند کرے۔ انہوں نے کہا کہ قادیانیوں کو پوری اُمت مسلمہ اور پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر غیر مسلم اقلیت قرار دیا ہے، قانون ناموس رسالت اور مذہبی معاملات میں امریکی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں، امریکی مطالبات کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قانون تحفظ ناموس رسالت کیلئے مسلمان بڑی سے بڑی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں، لیکن اس میں کسی بھی قسم کی تبدیلی برداشت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ قادیانی اپنے کفر کو اسلام کا نام دے کر مسلمانوں کے حقوق کو غصب اور ریاستی رٹ کو چیلنج کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت امتناع قادیانیت ایکٹ اور توہین رسالت جیسے قوانین پر سختی کیساتھ مؤثر عملدرآمد کرائے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی کی جانب سے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نام مبارک کیساتھ لفظ خاتم النبیین لکھنے کے بل کی منظوری اور پنجاب حکومت کی جانب سے توہین آمیز کتب پر حکومت اور اپوزیشن کی طرف سے پابندی کے بل کی متفقہ طور پر منظوری مستحسن اقدام ہے، ان دونوں بلز کو قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بھی زیر بحث لاکر وفاقی سطح پر قانون سازی کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 869957
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش