0
Sunday 21 Jun 2020 23:00

بلاول بھٹو کی سیاست پرچی والی ہوگئی، پی پی عوام کو راشن تک نہیں دے سکی ہے، شہباز گل

بلاول بھٹو کی سیاست پرچی والی ہوگئی، پی پی عوام کو راشن تک نہیں دے سکی ہے، شہباز گل
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل، کوآڈینٹر وزیراعظم پاکستان احمد خان نیازی نے کہا ہے کہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کی سیاست پرچی والی ہوگئی، کرپشن کیسز کی سزاؤں سے  بچنے کیلئے کورونا کا بہانا بناکر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف گھر بیٹھ کر حکومت کے خلاف تنقید کر رہے ہیں، انہیں سوچنا چاہیئے جن لوگوں نے بھی ملک میں کرپشن کرکے ملک کا نقصان پہنچایا ہے ان کو حساب دینا پڑے گا، خادم اعلیٰ اس وقت پریشان اعلیٰ بن چکے ہیں جلد ہی انہیں جیل کی ہوا کھانی پڑے گی، انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ایک بار پھر حکومت کے خلاف سازشیں شروع کر دی گئی ہے لیکن مخالفین کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ ان کو سازشوں سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، پی پی حکومت سندھ میں عوام کو راشن تک نہیں دے سکی ہے، وزیراعظم پاکستان عمران خان سکھر ریجن سمیت سندھ کی عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کر رہے ہیں، احسا س ایمرجنسی، غربت گھٹاؤ، سمیت دیگر نوجوان روزگار اسکیم اور دیگر اقدام کئے گئے ہیں، بہت جلد وزیراعظم پاکستان عمران خان سکھر و دیگر شہروں کا دورہ کرکے پیکجز کا اعلان کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں ذاکر حسین نیازی کی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی نادرن سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر ربنواز کلوڑ، انفارمیشن سیکریٹری سراج احمد کھوسہ، عبدالجبار جتوئی، ذاکر حسین نیازی، عامر مغل، لالہ یاسر پٹھان، زبیر سندرانی، سیف الدین بھٹو، خیر الدین انڈھڑ، عاشق قریشی، پرویز کلوڑ و دیگر سنیئر رہنماؤں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے کورونا وباء کے خاتمے کیلئے مثبت قدم اٹھائے ہیں، عوام کو ایس او پیز پر مکمل عمل کرنا چاہیئے تاکہ وباء کا خاتمہ ممکن ہوسکے کیونکہ اب تک اس وباء کا علاج دریافت نہیں ہوسکا ہے، عمران خان ملک میں کرپشن ختم کرنے کا عزم لے کر میدان جنگ میں اترے ہیں، جلد ہی ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا اور ملک خوشحالی کی جانب گامزن ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 870002
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش