0
Monday 22 Jun 2020 22:06

بھارت میں کورونا وائرس کے 14821 نئے کیسز درج

بھارت میں کورونا وائرس کے 14821 نئے کیسز درج
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں عالمی وباء کورونا وائرس رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے چار لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جس میں 14821 نئے کیسز بھی شامل ہیں۔ تاہم یہ راحت کی بات ہے کہ اسی عرصے کے دوران قریب 10 ہزار افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کے نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 425282 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 445 اموات کے ساتھ مجموعی تعداد 13699 ہوگئی ہے۔ دوسری طرف اس بیماری سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور اسی عرصہ میں 9437 مریض ٹھیک ہوئے ہیں جنہیں ملا کر 237196 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔ تاہم اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے 174387 فعال کیسز ہیں۔
خبر کا کوڈ : 870202
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش