0
Monday 22 Jun 2020 22:58

آرمی چیف کا علامہ طالب جوہری کے انتقال پر اظہار افسوس

آرمی چیف کا علامہ طالب جوہری کے انتقال پر اظہار افسوس
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے معروف عالم دین علامہ طالب جوہری کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے علامہ طالب جوہری کے اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا، مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ علامہ طالب جوہری گذشتہ روز طویل علالت کے بعد اکیاسی برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے، علامہ طالب جوہری 27 اگست 1939ء کو ہندوستان کے شہر پٹنہ میں پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم والد مولانا مصطفیٰ جوہری سے حاصل کی، علامہ طالب جوہری نے باقاعدہ دینی تعلیم نجفِ اشرف اور قم سے حاصل کی، کئی دہائیاں پی ٹی وی کی شامِ غریباں کی مجلسوں سے خطاب کیا۔ نشتر پارک میں عشرہ محرم کی مجالس میں تمام متکبِ فکر کے افراد شریک ہوتے تھے۔
 
خبر کا کوڈ : 870229
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش