0
Wednesday 24 Jun 2020 15:24

گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ میر افضل نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ میر افضل نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ میر افضل نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے ان سے حلف لیا۔ تقریب حلف برداری گورنر ہائوس گلگت میں ہوئی۔ تقریب میں سابق وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن، سپیکر اسمبلی حاجی فدا محمد ناشاد سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام شریک ہوئے۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے سابق ڈی آئی جی میر افضل کو جی بی کا نگران وزیر اعلیٰ مقرر کیا تھا۔ جی بی حکومت کی مدت آج پوری ہوگئی ہے، نگران حکومت تین ماہ کے اندر عام انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کی پابند ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 870599
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش