0
Wednesday 24 Jun 2020 23:42

پشاور، وزیراعلیٰ نے پولیس کی طرف سے شہری پر تشدد کی ویڈیو کا سخت نوٹس لے لیا

پشاور، وزیراعلیٰ نے پولیس کی طرف سے شہری پر تشدد کی ویڈیو کا سخت نوٹس لے لیا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے پشاور پولیس کی طرف سے شہری پر تشدد کی ویڈیو کا سخت نوٹس لے لیا اور آئی جی پی کو واقعے میں ملوث تمام پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر معطل اور گرفتار کرنے کا حکم جاری کردیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے واقعے کی انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ محمود خان کا کہنا تھا کہ متاثرہ شہری کو مکمل انصاف دیا جائے گا، واقعے میں جو بھی ملوث پایا گیا اسے سخت سزا دی جائے گی، ان کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی اپنے اختیارات سے تجاوز کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اگر کوئی مجرم بھی ہے تو اس کو سزا دینا عدالت کا کام ہے، پولیس کا نہیں۔ وزیراعلیٰ نے یقین دہانی کرائی کہ زیادتی کے مرتکب اہلکاروں کو نشان عبرت بنائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 870674
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش