0
Friday 26 Jun 2020 17:56

طاہرالقادری کے شانِ سیدہ فاطمہؑ میں خطابات کل سے شروع ہونگے

طاہرالقادری کے شانِ سیدہ فاطمہؑ میں خطابات کل سے شروع ہونگے
اسلام ٹائمز۔ قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 27 جون سے شان ِسیدہ کائنات سلام اللہ علیہا کے موضوع پر تین روزہ خصوصی خطابات کی سیریز کا آغاز کریں گے۔ انہوں نے شانِ سیدہ کائنات پر 4 گھنٹے طویل خطاب ریکارڈ کروا دیا ہے، جو تین حصوں پر مشتمل ہے اور 27، 28 اور 29 جون 2020ء کو رات 8 بجے جاری ہوگا، منہاج القرآن کے ترجمان نے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنے تین روزہ خطاب میں اہم علمی اشکالات کا نہایت بلیغ انداز میں ازالہ کیا ہے، تاریخی نوعیت کے حامل یہ خطابات اہم علمی مسائل پر صدیوں سے پڑی تشکیک کی گرد کو دور کریں گے۔

ترجمان نے کہا کہ علماء، مشائخ، اساتذہ، خطباء، محبان اہلبیت، طالبانِ علم کو ان خطابات کی سماعت کی دعوت عام دی گئی ہے۔ یہ خطابات ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے آفیشل یوٹیوب چینل، آفیشل فیس بک پیج اور منہاج ٹی وی پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ خطاب کی پہلی قسط ڈیڑھ گھنٹہ پر مشتمل ہے، جو 27جون بروز ہفتہ آن ایئر ہوگی، دوسری قسط ایک گھنٹہ پر مشتمل ہے، جو 28 جون 2020ء بروز اتوار آن ایئر ہوگی، تیسری اور آخری قسط ڈیڑھ گھنٹہ پر مشتمل ہے، یہ 29 جون 2020ء بروز سوموار رات 8 بجے آن ایئر ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 871040
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش