0
Friday 26 Jun 2020 18:12

جے یو پی کے مرکزی صدر اعجاز ہاشمی کا منور حسن کی وفات پر اظہار افسوس

جے یو پی کے مرکزی صدر اعجاز ہاشمی کا منور حسن کی وفات پر اظہار افسوس
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر اور نائب صدر متحدہ مجلس عمل پیر اعجاز احمد ہاشمی نے سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کی اتحادبین المسلمین کے فورم ملی یکجہتی کونسل کے قیام میں کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے قائد اہل سنت مولانا شاہ احمد نورانی، قاضی حسین احمد مرحوم اور علامہ ساجد علی نقوی کیساتھ مل کر شیعہ سنی اتحاد کیلئے عملی اقدامات کئے۔ مرحوم نے دینی جماعتوں کے سیاسی اتحاد متحدہ مجلس عمل کے قیام میں بھی کلیدی کردار ادا کیا۔ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند کرے اور سوگوار خاندانوں کی مدد فرمائے اور سوگوار خاندان، جماعت اسلامی کی قیادت اور کارکنان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
خبر کا کوڈ : 871041
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش