0
Saturday 27 Jun 2020 09:55

وزیر تعلیم یکساں نصاب کیساتھ نصاب میں شامل مواد پر بھی توجہ دیں، چودھری شجاعت

وزیر تعلیم یکساں نصاب کیساتھ نصاب میں شامل مواد پر بھی توجہ دیں، چودھری شجاعت
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ شفقت محمود صاحب کو چاہئے تھا کہ نصاب سب کیلئے ایک ہونے کیساتھ ساتھ نصاب میں پڑھایا کیا جائے گا اس پر توجہ دیتے۔ مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شفقت محمود کو چاہئے تھا کہ نصاب سب کیلئے ایک ہونے کیساتھ ساتھ نصاب میں پڑھایا کیا جائے گا اس پر زیادہ توجہ دینی چاہئے تھی، اپنی تقریر میں انہوں نے کہا کہ بچوں کو پاکستان کی تاریخ کا پتہ ہونا چاہئے، لیکن اس کے برعکس حکومت پنجاب کی 2019-2020 میں پرنٹ ہونیوالی اردو کی آٹھویں جماعت کی کتاب میں ایسے واقعات شامل نہ تھے جن کو کوئی جھٹلا نہیں سکتا تھا، لیکن ان کو نصاب سے غائب کر دیا گیا۔

چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ نصاب میں نشان حیدر پانے والے جوانوں کی تفصیل اور تصاویر شامل تھیں لیکن وہ سرے سے ہی موجود نہیں، اس کے علاوہ بھی کئی مضمون اور باب نکال دئیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ خاص طور پر 18ویں ترمیم میں جب نصاب صوبوں کو دیا گیا تو ہر صوبے نے اپنی مرضی سے ان ابواب کو یا تو نکال دیا یا پھر مختصر کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کو چاہئے تھا کہ ایسا نصاب شامل کرتے جس میں ہماری قوم کے ہیرو اور وہ تمام ابواب شامل ہونے چاہئیں جس سے آنیوالی نسلوں کے دل میں ملک کیلئے محبت اجاگر کی جائے ان سب کو مدنظر رکھنا ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 871106
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش