0
Monday 25 Jul 2011 02:58

انقلاب کی راہیں ہموار ہو چکی، ملک میں تبدیلی کی لہر چل نکلی ہے، عمران خان

انقلاب کی راہیں ہموار ہو چکی، ملک میں تبدیلی کی لہر چل نکلی ہے، عمران خان
فیصل آباد:اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے کہا ہے کہ نوجوان جاگ گئے ہیں، اب پاکستان میں انقلاب کوئی نہیں روک سکتا۔ انہوں نے فیصل آباد کے اقبال پارک میں ہزاروں افراد کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 40 سال قبل ذوالفقار علی بھٹو کا سیلاب آیا تھا اور اب ہمارا سونامی آئے گا۔ الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو صدر زرداری کی جان کو بھی خطرہ ہو گا اور پاکستان کی سڑکوں پر خون ہو گا۔ ملک کو لوٹ کر بیرون ملک کھربوں روپے کے اکاؤنٹس بنانے والے نواز شریف اور زرداری اکٹھے اقتدار سے محروم ہوں گے۔ سیاسی مگر مچھوں نے پاکستان کو بہت کھا لیا، اب ان کے احتساب کے دن آ گئے ہیں۔
عمران خان نے پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ کی طرف سے ہسپتال بنانے کا مشورہ دینے پر کہا کہ وہ ایسے افراد کے لیے ہسپتال بنا رہے ہیں، جن کا دماغی توازن درست نہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ماہ رمضان میں ہر ہفتے کی رات پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سحری تک دھرنا دیا جائے گا۔ 25 ستمبر کو گوجرانوالہ اور اس کے بعد لاہور میں جلسہ کریں گے۔ نواز شریف کے ساتھ میرا صحیح میچ پڑے گا، کارکن اس کے بعد اسلام آباد جانے کی تیاری کریں۔ 
ادھر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ایک گیند میں حکمرانوں کی وکٹیں گرا دوں گا، ملک میں تبدیلی کی لہر چل نکلی ہے، حکمران حکومت چھوڑ دیں۔ شیخوپورہ میں ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہیں، تبدیلی کا کارواں چل پڑا ہے، اب اس کو کوئی نہیں روک سکتا ہے، نوجوان ملک کے کرپٹ حکمرانوں کو بحیرہ عرب میں پھینک دیں گے، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں دو سیاسی جماعتوں سے مایوس ہونے والے لوگ شمولیت اختیار کر رہے ہیں، ہم ان لوگوں کو پارٹی کا حصہ بنائیں گے، جو ملک وقوم سے مخلص اور عوام کی خدمت سے سرشار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 87115
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش