0
Sunday 26 Jul 2009 11:40

پاک افغان سرحد پر اتحادی افواج کی غیر معمولی نقل و حرکت،نیٹو ہیلی کاپٹروں کی سرحدی خلاف ورزی

پاک افغان سرحد پر اتحادی افواج کی غیر معمولی نقل و حرکت،نیٹو ہیلی کاپٹروں کی سرحدی خلاف ورزی
پشاور:پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان کے ساتھ ملحقہ پاک افغان سرحد پر افغان علاقے میں امریکی اور نیٹو افواج نے بڑے پیمانے پر نقل و حرکت شروع کر دی ہے جبکہ نیٹو کے ہیلی کاپٹروں نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اور کافی دیر تک پاکستانی حدود میں پرواز کرتے رہے۔ ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر امریکی اور اتحادی فوج بھاری توپ خانے، بکتر بند گاڑیوں اور ٹینک کے ہمراہ علاقے میں موجود ہیں جبکہ طورخم میں نیٹو ہیلی کاپٹروں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی بھی کی۔افغان علاقے میں امریکی زمینی افواج کی حفاظت کے لئے امریکی فضائیہ بھی حرکت میں آ گئی ہے۔ عینی شاہد کے مطابق افغان علاقے میں امریکی جیٹ طیاروں کی آمدو رفت جاری ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ امریکی اور نیٹو افواج کے ساتھ  80کے لگ بھگ گاڑیاں بھی ہیں اور سرحدی علاقوں میں مزید افواج افغان صوبہ خوست پکتیکا سے حرکت کیلئے تیاریاں کر رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 8713
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش