0
Wednesday 1 Jul 2020 18:51

افغانستان میں قیام امن کی کاوشوں کو سبوتاژ کرنے والے عناصر سے خبردار رہنا ہوگا، شاہ محمود قریشی

افغانستان میں قیام امن کی کاوشوں کو سبوتاژ کرنے والے عناصر سے خبردار رہنا ہوگا، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق دوران ملاقات دونوں رہنماوں نے خطے کی مجموعی صورتحال اور افغان امن عمل کےحوالے سے خصوصی تبادلہ خیال کیا۔ شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر کہا کہ افغان امن عمل میں ہونے والی پیشرفت انتہائی حوصلہ افزا ہے، فریقین کا بین الافغان مذاکرات پر آمادگی اور مذاکراتی ٹیموں کا اعلان خوش آئند ہے۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ مذاکرات سے افغانستان میں مستقل اور دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی، افغان امن عمل اہم مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، افغانستان میں قیام امن کی کاوشوں کو سبوتاژ کرنے والے عناصر سے خبردار رہنا ہوگا۔

خیال رہے کہ اس سال مارچ میں امریکہ نے طالبان سے افغان امن معاہدے کے تحت افغانستان سے اپنی فوج کا انخلا شروع کردیا تھا۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے کہا تھا کہ قیدیوں کی رہائی کا فریم ورک بن گیا ہے اور اس سے تشدد کے واقعات میں کمی ہوگی۔ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اشرف غنی کے اعلان سے بین الافغان مذاکرات کی راہ ہموار ہوگی۔ افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے قیدیوں کے تبادلے کا اعلان خوش آئند ہے۔ زلمے خلیل زاد نے کہا تھا کہ اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کے درمیان صلح کی کوششیں جاری رکھیں گے، کیوں کہ افغانستان میں امن و مصالحت دونوں رہنماؤں کی ترجیح ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 871935
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش