1
Thursday 2 Jul 2020 23:21

فتح اور حماس کی پریس کانفرنس، مشترکہ مزاحمتی محاذ کا نیا سنگ میل ہے، اسمعیل ہنیہ

فتح اور حماس کی پریس کانفرنس، مشترکہ مزاحمتی محاذ کا نیا سنگ میل ہے، اسمعیل ہنیہ
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی خبررساں ایجنسی شہاب کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے ڈپٹی سیکرٹری سیاسیات صالح العاروری اور فلسطینی مزاحمتی تحریک فتح کی مرکزی کمیٹی کے سربراہ جبرئیل الرجوب نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران مزید فلسطینی سرزمین پر اسرائیلی قبضے کے خلاف مشترکہ جدوجہد کا اعلان کیا ہے۔ حماس کے سیکرٹری سیاسیات اسمعیل ہنیہ نے اس حوالے سے میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری قوم نے آج واحد قومی موقف کی جانب ایک مثبت قدم کا مشاہدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مثبت قدم واحد قومی موقف اور "صدی کی ڈیل" و "الحاقی منصوبے" سمیت مسئلۂ فلسطین کو سرے سے ختم کرنے پر مبنی دشمن کی سازشوں کے خلاف واحد فلسطینی مزاحمتی محاذ کی تشکیل کے لئے اٹھایا گیا ہے۔

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سیکرٹری سیاسیات اسمعیل ہنیہ نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ آج غزہ میں منعقد ہونے والی متحدہ ریلی اور لبنان و دنیا کے دوسرے مقامات پر ہونے والی عوامی سرگرمیاں (دونوں مزاحمتی تحریکوں کے) مشترکہ تعامل کی ایک مثال ہے۔ اسمعیل ہنیہ نے کہا کہ میں آج کی مشترکہ قومی پریس کانفرنس جو قومی احساس ذمہ داری کی غمازی کرتی ہے، کی مکمل حمایت کرتا ہوں اور پوری قوم کو سڑکوں پر نکل کر قابض صیہونی دشمن کے خلاف بھرپور مقابلے کی دعوت دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم آزادی کے حصول کے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں جبکہ اس مرحلے کے دوران پوری امتِ اسلامی سے میرا مطالبہ ہے کہ وہ فلسطینی قوم کے واحد قومی موقف، قیام اور مزاحمتی جدوجہد کی کھل کر حمایت کرے۔
خبر کا کوڈ : 872174
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش