0
Monday 6 Jul 2020 23:17

جاوید ہاشمی جنوبی پنجاب کیساتھ ظلم میں برابر کے شریک رہے ہیں، قوم سے معافی مانگیں، ندیم قریشی 

جاوید ہاشمی جنوبی پنجاب کیساتھ ظلم میں برابر کے شریک رہے ہیں، قوم سے معافی مانگیں، ندیم قریشی 
اسلام ٹائمز۔ ترجمان پنجاب حکومت و پارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن محمد ندیم قریشی نے جاوید ہاشمی کی پریس کانفرنس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جاوید ہاشمی کے الزامات کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہے، لوٹ مار ایسوسی ایشن کا حصہ رہنے پر جاوید ہاشمی کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے، فلاپ سیاستدان کو تنقید زیب نہیں دیتی، جاوید ہاشمی جنوبی پنجاب کے ساتھ ظلم میں برابر کے شریک رہے ہیں، جب اقتدار میں تھے جاوید ہاشمی نے جنوبی پنجاب کی عوام کیلئے کچھ نہیں کیا، جاوید ہاشمی سابقہ حکومتوں کے ساتھ مل کر جنوبی پنجاب کی عوام کو دھوکہ دیتے رہے، پہلی مرتبہ تحریک انصاف کی حکومت نے جنوبی پنجاب کی عوام کو اس کا حق دیا، جاوید ہاشمی سے جنوبی پنجاب کی عوام کی خوشی ہضم نہیں ہو رہی۔

ندیم قریشی کا مزید کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی شریفوں کی کرپٹ چھتری تلے برسوں رہے، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ پی ٹی آئی نے دیا، صوبہ بھی ہم دیں گے، جاوید ہاشمی جنوبی پنجاب کی عوام کے دشمن ہیں، آٹے کی قیمت کم ترین سطح پر آچکی ہے، ہاشمی صاحب ریکارڈ درست رکھیں، پہلی مرتبہ کمیشن کی رپورٹ پبلک کی گئی، ہاشمی صاحب آپ کی مکرو فریب کی سیاست نے آپ کو کہیں کا نہیں چھوڑا، جنوبی پنجاب پی ٹی آئی کا گڑھ بن چکا ہے اور ہاشمی صاحب کا کہیں نام ونشان نہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 872894
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش