0
Wednesday 8 Jul 2020 16:32

قربانی کے لئے ہر علاقے میں مخصوص جگہیں مختص کی جائیں، ناصر حسین شاہ

قربانی کے لئے ہر علاقے میں مخصوص جگہیں مختص کی جائیں، ناصر حسین شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ قربانی کے لئے ہر علاقے میں مخصوص جگہیں مختص کی جائیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ کی زیرصدارت ایمرجنسی کنٹرول روم میں اجلاس ہوا جس میں بارشوں اور عیدالاضحی میں آلائشوں کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ تمام نالوں کے چوکنگ پوائنٹس، انڈر پاسز پر خصوصی توجہ دی جائے، کمشنرز کے ذریعے ڈی ایم سیز کو نالوں کی صفائی کے لئے فنڈز کا اجراء کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن اداروں کے افسران میں تنازعات ہیں تو بیٹھ کر دور کرائے جائیں۔ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ بلدیاتی چیئرمین اجتماعی قربانی کے لئے کردار، اثرورسوخ استعمال کریں، قربانی کے لئے ہر علاقے میں مخصوص جگہیں مختص کی جائیں۔

وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ سندھ سالڈویسٹ ڈپارٹمنٹ فوری آلائشیں اٹھانے کا انتظام کرے، آلائشوں کو دفنانے کے حوالے سے پلان بی بھی تیار کیا جائے۔ واضح رہے کہ کراچی کی مویشی منڈیوں میں قربانی کے جانوروں کی خریدو فروخت کا سلسلہ شروع ہوگیا جبکہ ایک جانب سندھ حکومت مویشی منڈی لگائے جانے کی اجازت دے رہی ہے تو دوسری جانب حکومتی شخصیات مویشی منڈیوں کو کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کا اہم ذریعہ بھی قرار دے رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 873157
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش