0
Friday 10 Jul 2020 17:01

گلگت، زیادتی کیس کا ایک ہفتے بعد ہی فیصلہ، ملزم کو عمر قید کی سزا

گلگت، زیادتی کیس کا ایک ہفتے بعد ہی فیصلہ، ملزم کو عمر قید کی سزا
اسلام ٹائمز۔  گلگت کی انسداد دہشتگردی عدالت نے دس سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کے ملزم کو عمر قید اور ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ مقدمے کی سماعت ایک ہفتے میں مکمل کر کے فیصلہ سنا دیا گیا۔ یہ واقعہ دو جون کو گلگت جگلوٹ میں پیش آیا تھا تاہم پولیس کی جانب سے عدالت میں 2 جولائی کو چالان پیش کیا گیا تھا جس کے ٹھیک ایک ہفتے بعد ہی فیصلہ سنا دیا گیا۔ اے ٹی سی کے جج محمود الحسن نے کیس کی سماعت کی اور جمعہ کے روز فیصلہ سنایا۔
خبر کا کوڈ : 873607
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش