1
Sunday 12 Jul 2020 13:59

مظفرآباد، علامہ تصور الجوادی سے آئی ایس او کے مرکزی جنرل سیکرٹری کی ملاقات

مظفرآباد، علامہ تصور الجوادی سے آئی ایس او کے مرکزی جنرل سیکرٹری کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی کی رہائش گاہ پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید علی اویس زیدی نے ڈویژنل صدر آئی ایس او کراچی علی عباس، ڈویژنل صدر آزاد کشمیر سید قمر عباس کاظمی اور جنرل سیکرٹری آزاد کشمیر ڈویژن سید امجد علی کاظمی کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میں مرکزی جنرل سیکرٹری آئی ایس او پاکستان نے علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی کو کرونا وائرس کے بعد تنظیمی اور ملی امور کی انجام دہی کے حوالے سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ہم نے SOP وضع کی ہے، جس کے تحت ملک بھر کی طرح آزاد کشمیر میں بھی دعا و مناجات کے پروگرامز، تنظیمی و تربیتی پروگرام اور مجالس و ماتم داری کا انعقاد کرونا وائرس کے ساتھ کرنے کی امامیہ برادران کو ہدایت کر رہے ہیں۔

اس موقع پر علامہ سید  تصور حسین نقوی الجوادی نے کہا کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ایک مدرسہ کی مثل ہے، جو ملت کی تمام تنظیمات کو افراد تیار کر کے دیتا ہے۔ ہمیں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پر فخر ہے کہ اس نے ملک و ملت کو صالح، دین دار، باوفا لوگ سونپے ہیں۔ جو ملت کے امور کی انجام دہی کر رہے ہیں، علی اویس زیدی نے علامہ تصور نقوی جوادی سے ان کی خیر و عافیت دریافت کرنے کے علاوہ موجودہ تنظیمی صورتحال اور آئی ایس او اور ایم ڈبلیو ایم کے درمیان اشتراک عمل پر تفصیلی گفتگو کی۔ ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم کے ریاستی سیکرٹری روابط سید عامر علی نقوی بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 873966
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش