0
Tuesday 14 Jul 2020 11:22

گھریلو حالات سے تنگ میاں بیوی اپنے تین بچوں سمیت نہر میں کود گئے

گھریلو حالات سے تنگ میاں بیوی اپنے تین بچوں سمیت نہر میں کود گئے
اسلام ٹائمز۔ ننکانہ صاحب میں منڈی فیض آباد کےقریب گھریلو حالات سے تنگ میاں بیوی 3 بیٹیوں سمیت کیوبی لنک نہر میں کود گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور تمام افراد کی تلاش شروع کر دی تاہم ریسکیو آپریشن کے دوران تاحال کسی بھی ڈوبنے والے کی لاش نہیں ملی۔ دوسری جانب پولیس کے مطابق بیوی اور تین بیٹیوں سمیت نہر میں کودنے والے 35 سالہ فیاض کا تعلق گاؤں سلیم پور کچہ سے ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی رپورٹ تھانہ منڈی فیض آباد میں درج کرلی ہے۔
خبر کا کوڈ : 874287
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش