0
Tuesday 14 Jul 2020 22:13

مقبوضہ کشمیر میں سر نو لاک ڈاؤن سے عام زندگی مفلوج

مقبوضہ کشمیر میں سر نو لاک ڈاؤن سے عام زندگی مفلوج
اسلام ٹائمز۔ سرینگر سمیت وادی کشمیر کے دیگر اضلاع میں سر نو لاک ڈاؤن کے نتیجے میں عام زندگی کی رفتار پھر سے تھم گئی، جبکہ ہر سو ایک بار پھر آج سڑکیں جہاں ویرانی کا منظر پیش کر رہی تھیں وہی بازار سنسان تھے۔ وادی کشمیر میں کرونا وائرس کے کیسوں اور اموات کی تعداد میں ہوش ربا اضافے کے بعد پیر سے غیر معینہ عرصہ تک کے لئے ضلع سطحوں پر بیشتر علاقوں میں سر نو لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا۔ انتظامیہ نے سرینگر کے 88 علاقوں کی نشاندہی کی اور یہاں لوگوں کی آزادانہ نقل و حمل روکنے کیلئے سخت ترین بندشیں عائد کی گئیں۔ اس مقصد کے لئے آہنی سلاخوں سے ریڈ زونز کو مکمل طور پر سیل کیا گیا۔ شہر میں سوموار کو سناٹا چھایا رہا کیونکہ تجارتی مرکز لالچوک کو اتوار کی شام  ہی قابض فورسز نے مکمل طور پر سیل کیا تھا۔

شہر کے کئی علاقوں میں پولیس گاڑیوں پر نصب لاؤڈ اسپیکروں کے ذریعے پابندیوں اور بندشوں کو نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا اور عوام سے تعاون دینے کی اپیل کرتے ہوئے لوگوں سے غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ آنے کی تلقین کی گئی۔ شہر میں سوموار کو سڑکیں سنسان اور بازار مکمل طور پر ویران نظر آئے، جبکہ دکان، کاروباری و تجارتی مراکز بند رہے، پبلک ٹرانسپورٹ کے ساتھ ساتھ نجی گاڑیوں کی نقل و حرکت بھی مسدود رہی۔ ضلع بڈگام میں بھی سوموار کو دفعہ 144 کے تحت پابندیاں و بندشیں عائد رہیں۔ پوری وادی میں دوبارہ کورونا لاک ڈاؤن کے تحت نافذ کی گئی بندشوں کے باعث معمولات زندگی مکمل طور پر مفلوج ہوکر رہ گئے۔
خبر کا کوڈ : 874442
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش