0
Wednesday 15 Jul 2020 11:57

محکمہ داخلہ نے محرم الحرام کی سکیورٹی کیلئے تیاریاں شروع کر دیں

محکمہ داخلہ نے محرم الحرام کی سکیورٹی کیلئے تیاریاں شروع کر دیں
اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالسِ عزاء کی سکیورٹی کے حوالے سے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام کی آمد سے ہی قبل ہی مجالس اور جلوس ہائے عزا کی سکیورٹی کے حوالے سے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ محکمہ داخلہ نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی پلان تیار کرکے بھجوانے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ کی جانب سے اضلاع سے شرپسند عناصر کی فہرستیں بھی طلب کی جائیں گی۔ محکمہ داخلہ نے جن علماء و ذاکرین کی زبان بندی کے احکامات جاری کرنے ہیں، اُن کی فہرستیں بھی اضلاع سے منگوانے پر کام شروع کر دیا ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے حساس اضلاع میں فوج یا رینجرز طلب کئے جانے کی تفصیلات بھی مانگی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ جلوسوں کے مواقعوں پر موبائل فون جیمنگ کے حوالے سے بھی اضلاع سے تجاویزطلب کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 874554
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش