0
Sunday 19 Jul 2020 22:18

کراچی کے مختلف علاقوں میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشيڈنگ کا سلسلہ جاری

کراچی کے مختلف علاقوں میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشيڈنگ کا سلسلہ جاری
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں بارش کی وجہ سے بجلی کے ترسیلی نظام میں آئی خرابیاں اب تک دور نہیں کی جاسکی ہیں اور شہر کے مختلف علاقوں میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشيڈنگ جاری ہے۔ شہر کے لوڈشیڈنگ والے علاقوں میں 8 سے 9 گھنٹے اور لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ والے علاقوں میں بھی 3 سے 4 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جار رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بارش کی وجہ سے کے الیکٹرک کے ترسیلی نظام میں آنے والی خرابیاں تاحال دور نہیں کی جاسکی ہیں۔ نارتھ کراچی، سرجانی، گلشن اقبال 13 ڈی، لیاری، بلدیہ، ملیراور اورنگی کے صارفین کے مطابق رات میں بھی 2 سے 3 گھنٹے بجلی بند کی جارہی ہے۔

کے الیکٹرک ذرائع کے مطابق بجلی کی طلب اور رسد میں 600 میگاواٹ کا فرق ہے، کے الیکٹرک پاور پلانٹس صرف 700 میگاواٹ بجلی بنا رہے ہیں جب کہ نجی پلانٹس سے 300 اور نیشنل گرڈ سے 700 میگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سے کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 سے 14 گھنٹے تک ہوگیا تھا، جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیتے ہوئے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی ہدایت کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 875410
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش