0
Friday 24 Jul 2020 23:17

خیبر پختونخوا حکومت کا شہریوں کو 860 روپے میں آٹے کا تھیلہ فراہم کرنیکا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت کا شہریوں کو 860 روپے میں آٹے کا تھیلہ فراہم کرنیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے سرکاری کوٹے کے تحت 20 بیس کلو آٹے کا تھیلہ 860 روپے میں مہیا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس پر عملدرآمد کیلئے سب سے پہلے سرکاری کوٹہ پشاور میں ریلیز کردیا گیا اور دو ہزار میٹل ٹن کے حساب سے شہریوں کو کم از کم 860 روپے والا آٹا فراہم ہوگا۔ جس کے تحت پشاور میں کوہاٹ روڈ، یونیورسٹی روڈ، جی ٹی روڈ، ورسک روڈ اور رامپوررہ بازار میں شہریوں کو 860 روپے کا تھیلہ میسر ہو گا۔ دوسری جانب فلور ملز ایسوسی ایشن حکومت کو بلیک میل کرنے کیلئے سڑکوں پر نکل آئی ہے۔ محکمہ خوراک کے مطابق ہر سال سرکاری کوٹہ 15 اکتوبر کو جاری کیا جاتا ہے جبکہ امسال صوبے کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے دو مہینے پہلے سرکاری کوٹہ جاری کیا گیا۔ صوبائی محکمہ خوراک نے واضح کیا ہے کہ فلور ملز ایسوسی ایشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے اور جتنا ہو سکے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 876325
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش