0
Sunday 26 Jul 2020 21:41

بارش سے شہر کی تباہی، میئر کراچی نے وزیراعلیٰ سندھ کو ذمہ دار قرار دے دیا

بارش سے شہر کی تباہی، میئر کراچی نے وزیراعلیٰ سندھ کو ذمہ دار قرار دے دیا
اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی وسیم اختر نے شہر قائد میں ہونے والی مون سون بارش کے بعد کی ابتر صورت حال کا ذمہ دار وزیراعلیٰ سندھ کو قرار دے دیا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے کی جانے والی پیش گوئی ایک بار پھر درست ثابت ہوئی اور کراچی میں دوپہر 12 بجے کے بعد سے مون سون کے تیسرے اسپیل کا آغاز ہوا۔ کراچی میں ہونے والی بارشوں نے گزشتہ برسات کا ریکارڈ برابر کردیا، تیز بارش اور نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے گلیاں، سڑکیں، شاہراہیں زیر آب آگئیں اور گھروں سمیت قبرستان میں بھی پانی داخل ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں دوسرے روز ہونے والی بارشوں نے گزشتہ اسیپل کے ریکارڈ کو توڑ دیا، شہر قائد میں سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 86.2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح یونیورسٹی روڈ پر 80.8، سرجانی میں72.7، نارتھ کراچی میں 61.9، جناح ٹرمینل پر 58، صدر میں 51 اور کیماڑی 50.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

میئر کراچی نے بارش کے بعد کی صورت حال کا ذمہ دار وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی حکومت کو قرار دیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر کا کہنا تھا کہ بارش کے بعد کی صورتحال کے ذمہ دار وزیراعلیٰ سندھ ہیں کیونکہ صوبائی حکومت نے بلدیاتی نمائندوں سے تمام اختیارات واپس لے کر انہیں اپنے کنٹرول میں کرلیا، آج بلدیاتی نمائندے کو  گٹر کا ڈھکن تبدیل کرنے کا بھی اختیار نہیں ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ کراچی کو بارش کے بعد بحال رکھنا وزیراعلیٰ سندھ کی ذمہ داری ہے، کراچی کے ندی نالوں پر قبضے ہوچکے ہیں، ہم نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا، موبائل مارکیٹ کے نالے پر قائم تجاوازات کا خاتمہ کرکے آیا ہوں، سندھ ہائی کورٹ اور سندھ سیکریٹریٹ کی سڑکیں بھی پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 876692
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش