0
Monday 27 Jul 2020 09:26

ہمارے ٹکٹ کیلئے پی ٹی آئی ارکان رابطے کر رہے ہیں، احسن اقبال

ہمارے ٹکٹ کیلئے پی ٹی آئی ارکان رابطے کر رہے ہیں، احسن اقبال
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک بھر سے تحریک انصاف کے نصف اراکین اسمبلی (ن) لیگ سے رابطے میں ہیں تاکہ ان کی جماعت اگلے الیکشن میں انہیں ٹکٹ دے سکے۔ تمام اپوزیشن جماعتیں متفق ہیں کہ اس حکومت کو جلد رخصت کرنا ہی ملک اور عوام کے مفاد میں ہے، حکومت کو معیشت کی الف ب کا بھی علم نہیں، ملکی معیشت بگڑنے پر سرمایہ کار اپنا پیسہ ملک سے باہر لے جا رہے ہیں، اناڑی ڈرائیور کی وجہ سے ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد اور شکر گڑھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہر رکن قومی اسمبلی کو نظر آ رہا ہے کہ اگلے الیکشن میں تحریک انصاف کی ٹکٹ جنت کی نہیں، جہنم کی ہو گی اس لئے وہ سب اس کشتی سے چھلانگ لگانا چاہتے ہیں لیکن ہم ابھی کسی کو ہاتھ نہیں پکڑا رہے، اتنی قربانی دینے کے بعد بھی اگر ہم دوبارہ لوٹوں کو اپنی جماعت میں شامل کرین گے تو یہ غیر مناسب ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 876753
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش