0
Tuesday 28 Jul 2020 12:26

عمران خان کیخلاف کینہ، بغض اور عناد مولانا کو سکون کی نیند نہیں سونے دیتا، فیاض چوہان

عمران خان کیخلاف کینہ، بغض اور عناد مولانا کو سکون کی نیند نہیں سونے دیتا، فیاض چوہان
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات دراصل سیاسی یتیموں کی ملاقات تھی۔ فیاض الحسن چوہان نے دونوں رہنماوں کی ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں مولانا کی آصف اور بلاول زرداری سے ملاقات کا چاند ضیاء الرحمٰن کی صورت میں چڑھا تھا، اب دیکھیں مولانا کی شہباز شریف سے ملاقات کیا گل کھلاتی ہے۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان تیس سالہ اقتدار کا نشہ اترنے کے بعد پورے ملک میں مارے مارے پھر رہے ہیں، مولانا کے تمام سیاسی رابطوں، لانگ مارچ، عدم اعتماد کی تحریکوں اور اے پی سی کا حاصل وصول صرف جگ ہنسائی نکلا۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کیخلاف کینہ، بغض اور عناد مولانا کو سکون کی نیند نہیں سونے دیتا۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ دو سال پہلے میں نے مولانا کو اپنے سیاسی و معاشی صغیرہ اور کبیرہ گناہوں پر معافی مانگنے کا مشورہ دیا تھا۔ ابھی بھی مولانا کے پاس مصلٰے بچھا کر توبہ و استغفار کرنے کا وقت ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ غیر متحدہ اپوزیشن جان چکی ہے کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔ اپوزیشن اے پی سی اور سیاسی گٹھ جوڑ کا لالی پاپ صرف اپنے ووٹروں کو بے وقوف بنانے کیلئے استعمال کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 877062
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش