0
Thursday 30 Jul 2020 23:37

پاراچنار، بالشخیل فورٹ میں کرم مشران کا متفقہ جرگہ، قیام امن کیلئے کوششیں

پاراچنار، بالشخیل فورٹ میں کرم مشران کا متفقہ جرگہ، قیام امن کیلئے کوششیں
اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے بالش خیل فورٹ میں کرم مشران کے متفقہ جرگے کا انعقاد ہوا۔ جس میں ضلع کرم میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے حوالے سے گفت وشنید کی گئی۔ سیکرٹری انجمنِ حسینیہ حاجی سردار حسین اور حاجی سلیم خان صدہ نے ضلع کرم میں امن و امان کے حوالے سے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور مشران نے متفقہ طور پر پیغام دیا کہ ضلع کرم کے مشران علاقہ میں امن کیلئے متفق ہیں اور وہ امن کو پائیدار بنانے کیلئے اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہیں۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور جملہ سیکیورٹی اداروں کو امن و امان کی مد میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

ڈپٹی کمشنر کرم شاہ فہد نے کہا کہ عید الاضحیٰ کے فوراً بعد جرگے کی دوسری نشست منعقد کی جائے گی۔ جس میں تمام مسائل باہمی صلاح و مشورے سے حل کرنے کیلیے طریقہ کار وضع کیا جائے گا۔ جرگے میں کمانڈر 73 بریگیڈ، کمانڈنٹ کرم ملیشیاء، ڈی پی او کرم، اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر، ایم پی اے، سیکرٹری انجمن حسینیہ، صدر تحریک حسینی، سیکرٹری ٹو ایم این اے، سیکرٹری ٹو سنیٹر، سابق پارلیمنٹرینز اور قبائلی چیدہ چیدہ مشران نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 877589
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش