0
Friday 31 Jul 2020 13:22

ہندوتوا ایجنڈے کی حامل مودی حکومت خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے، ثروت اعجاز قادری

اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں نماز عید پر پابندی کی شدید مذمت کرتے ہیں، مسلمانوں پر مذہبی پابندی شرمناک ہے، بی جے پی کی ہندوتوا ایجنڈے کی حامل حکومت خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے۔ اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ بھارتی حکومت کے اقدامات اقلیتوں کیلئے خطرناک اور جارحانہ ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیرقانونی قبضے کو 360 دن ہوگئے، کشمیر کے عوام پر ظلم و جبر اور انسانیت سوز مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی سوالیہ نشان ہے، اقوام متحدہ کا کردار مشکوک ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت نہ دلانا اور بھارت کو مظالم سے نہ روکنا تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی مذہبی آزادی کو بھارتی سلب کر دیا ہے، بھارت کو ظلم و جبر اور انسانیت سوز مظالم سے نہیں روکا گی، تو خطے میں امن کو نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایل او سی پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کھلی دہشتگردی اور عالمی قوانین کی دھجیاں بکھیرنے کے مترادف ہے۔

خبر کا کوڈ : 877635
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش