1
Sunday 2 Aug 2020 19:38

کراچی سمیت سندھ بھر میں 6 اگست سے شدید بارشوں کا امکان

کراچی سمیت سندھ بھر میں 6 اگست سے شدید بارشوں کا امکان
اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے 6 اگست سے کراچی میں موسلادھار بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سندھ سمیت کراچی میں 6 اگست سے بارش برسانے والا سسٹم اثرانداز ہوسکتا ہے جس کے باعث کراچی سمیت سندھ میں اچھی بارشیں ہوسکتی ہیں۔ ذرائع محکمہ موسمیات کے مطابق رن آف کچھ پر ہوا کا ایک کم دباؤ بن رہا ہے اور آنے والے دنوں میں یہ سسٹم سندھ پر اثر انداز ہونے کا امکان ہے، جس سے سندھ کے ساحلی علاقوں سمیت کراچی میں بارش کی صورت میں اثرانداز ہوسکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہوا کا ایک اور کم دباؤ خلیج بنگال میں بھی بن رہا ہے، یہ دونوں سسٹم سندھ پر اثر انداز ہوسکتے ہیں اس لئے7 سے 8 اگست کے دوران کراچی میں بارش کا امکان ہے جو پہلے سے زائد ہوسکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی سمیت زیریں سندھ میں اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ رہے۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان کی جانب سے اب تک مون سون کے سسٹمز کے حوالے سے پیش گوئی نہیں کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 877910
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش