0
Wednesday 5 Aug 2020 16:13

بھارتی انتہاپسندی سے پاکستان ہی نہیں پوری دنیا کو خطرہ ہے، فیاض چوہان

بھارتی انتہاپسندی سے پاکستان ہی نہیں پوری دنیا کو خطرہ ہے، فیاض چوہان
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ بھارت دہشتگرد اور انتہا پسند ملک ہے، جس سے پاکستان کو نہیں بلکہ دنیا کو خطرہ ہے، ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر دنیا کو بھارتی انتہا پسندی کو دیکھنا ہوگا۔ لاہور پریس کلب میں ایمراء، پی یو جے، پی ایف یو جے سمیت دیگر صحافتی تنظیموں کے زیراہتمام یوم استحصال کشمیر کے موقع پر تقریب سے خطاب میں وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ وہ کشمیری عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ جس طرح انہوں نے بھارتی فوج کی دہشتگردی کا مقابلہ اور سامنا کیا، مودی ہٹلر کی کشمیر میں دہشتگردی پر دنیا کو نوٹس لینا ہوگا۔
 
انہوں نے کہا کہ مودی ہٹلر بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر شروع کرکے اپنے اوپر کلنک کا ٹیکہ لگا رہا ہے۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور استحصال کشمیر کو ایک سال ہوگیا لیکن دنیا بھارتی بربریت پر خاموش ہے۔ صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری کا کہنا تھا کہ کشمیر میں بھارتی بربریت کی مثال ماضی میں نہیں ملتی، ہمارے کشمیر پر بھارتی بنیئے نے قبضہ کیا ہوا ہے، ہزاروں لوگ محصور ہیں۔ پی ایف یو جے کے جنرل سیکرٹری رانا عظیم کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کے نقشے کا حصہ ہے، جسے لے کر ہی دم لیں گے اور خون کے آخری قطرے تک جدوجہد جاری رکھیں گے، کشمیر پاکستان کا حصہ تھا، ہے اور رہے گا۔
 
تقریب میں کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور کشمیری صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ کشمیریوں کے حقوق کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 878524
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش