1
Wednesday 5 Aug 2020 23:55

لگتا ہے بیروت دھماکہ کسی وحشتناک حملے کا نتیجہ ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

لگتا ہے بیروت دھماکہ کسی وحشتناک حملے کا نتیجہ ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنانی دارالحکومت بیروت میں ہونے والے مہیب دھماکے کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ ممکن ہے یہ دھماکہ کسی وحشتناک حملے کا نتیجہ ہو۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنانی حکومت کو امداد کی پیشکش کی اور کہا کہ لگتا ہے بیروت دھماکہ کسی ہولناک حملے کا نتیجہ ہے۔ امریکی صدر نے اپنا دعوی دہراتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج کے کمانڈرز اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ بیروت دھماکہ کسی حملے کا نتیجہ ہو گا۔ دوسری طرف امریکی وزیر خارجہ نے بھی اس حوالے سے اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی حکومت اس حادثے کا نزدیک سے جائزہ لے رہی ہے۔

واضح رہے کہ لبنانی دارالحکومت بیروت میں واقع بین الاقوامی بندرگاہ پر ہونے والے دھماکے کے باعث 74 شہری جانبحق اور 4 ہزار کے قریب زخمی ہو گئے ہیں۔ اس بندرگاہ کے گودام نمبر 12 میں 27000 ٹن امونیم نائٹریٹ نامی دھماکہ خیز مواد رکھا گیا تھا جو موزمبیق جانے والے مولڈوا کے بحری جہاز سے ضبط کیا گیا تھا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے پہلے ایک چھوٹے دھماکے کی آواز سنی جس کے بعد بڑا دھماکہ ہو گیا۔ اس حوالے سے ماہرین کا خیال ہے کہ مذکورہ گودام پر اسرائیلی ہوائی حملہ بعید نہیں کیونکہ بعض عینی شاہدین نے دھماکے سے قبل علاقے کے اوپر ایک ڈرون طیارے کی آواز بھی سنی تھی۔
خبر کا کوڈ : 878621
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش