1
Thursday 6 Aug 2020 23:18

بیروت دھماکہ، جانبحق ہونیوالوں کی تعداد 137 جبکہ زخمیوں کی تعداد 5 ہزار ہو گئی

بیروت دھماکہ، جانبحق ہونیوالوں کی تعداد 137 جبکہ زخمیوں کی تعداد 5 ہزار ہو گئی
اسلام ٹائمز۔ لبنانی ای مجلے النشرہ کے مطابق لبنانی وزیر صحت محمد حسن نے اعلان کیا ہے کہ بیروت کی بندرگاہ پر ہونے والے مہیب دھماکے میں جانبحق ہونے والوں کی تعداد 137 جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ لبنانی وزیر صحت نے کہا کہ پیش آنے والے حادثے کے حوالے سے عرب و یورپی ممالک کی جانب سے طبی امداد ارسال کئے جانے کی پشکشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ محمد حسن نے خبرنگاروں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت لبنان کے اندر ایمرجنسی ہسپتالوں کی اشد ضرورت ہے جبکہ غیر فوجی مقاصد کے لئے ایمرجنسی ہسپتالوں کا قیام لبنانی وزارت داخلہ کی ذمہ داری ہے۔

لبنانی وزیر صحت نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ قائم کئے جانے والے بعض ایمرجنسی موبائل ہسپتال بیروت دھماکے میں زخمی ہونے والوں کے لئے مخصوص کر دیئے جائیں گے جبکہ باقی ہسپتال کرونا وائرس کے مریضوں اور دوسرے بیماروں کو خدمات پہنچائیں گے۔ محمد حسن نے اپنی گفتگو میں کہا کہ خطرہ اس بات کا ہے کہ دھماکے کے زخمیوں کی دیکھ بھال کے دوران کرونا وائرس سے بچاؤ کے ضروری سامان کی کمی، کرونا کے مریضوں میں اضافے کا باعث نہ بنے۔ دوسری طرف بیروت کے میئر مروان عبود نے مقامی ٹیلیویژن چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دھماکے سے ہونے والا نقصان 10 تا 15 ارب ڈالرز کے نزدیک ہے۔
خبر کا کوڈ : 878766
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش