0
Saturday 8 Aug 2020 21:01

ملک میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کرگئی

ملک میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کرگئی
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ سپریم کورٹ اور لاء اینڈ جسٹس کمیشن نے زیرالتوا ء مقدمات کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں جس کے مطابق سپریم کورٹ میں زیرالتواء مقدمات کی تعداد 45 ہزار سے زائد ہوچکی ہے جبکہ ملک میں مجموعی طور پر زیر التوا مقدمات 20 لاکھ سے تجاوز کر چکے ہیں۔ لا کمیشن نے صوبوں کی ہائی کورٹ اور ماتحت عدلیہ کے مقدمات کے بارے میں بھی اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔ اس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں 15 ہزار 847، لاہور ہائیکورٹ میں ایک لاکھ 88 ہزار 411، سندھ ہائی کورٹ میں 84 ہزار 341 مقدمات، پشاور ہائیکورٹ میں 38 ہزار 464 اور بلوچستان ہائیکورٹ میں 5 ہزار 313  مقدمات زیر التوا ہیں۔

رپورٹ میں ماتحت عدالتوں میں زیرالتوا مقدمات کے اعداد وشمار بھی دیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب کی ماتحت عدلیہ میں 12 لاکھ 87 ہزار 121 مقدمات، سندھ میں  ایک لاکھ 5 ہزار 458 ،کے پی کے میں دو لاکھ دس ہزار 25 مقدمات، بلوچستان ماتحت عدلیہ میں 17 ہزار اور اسلام آباد کی ماتحت عدلیہ میں 43 ہزار 924 مقدمات زیرالتوا ہیں۔
خبر کا کوڈ : 879113
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش