1
Sunday 9 Aug 2020 23:57

ہیروشیما و ناگاساکی ایٹمی بمباری پر امریکہ سے جواب طلب کیا جائے، سید عباس موسوی

ہیروشیما و ناگاساکی ایٹمی بمباری پر امریکہ سے جواب طلب کیا جائے، سید عباس موسوی
اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے جاپانی شہروں ہیروشیما و ناگاساکی پر امریکہ کی جانب سے کی جانے والی ایٹمی بمباری کی سالگرہ کے حوالے سے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں معروف امریکی مصنف کا قول نقل کرتے ہوئے وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے حوالے سے اختیار کردہ امریکی پالیسی پر تنقید کی ہے۔ سید عباس موسوی نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ولیم فالکنر (William Faulkner) کہتے ہیں کہ کوئی بھی واقعہ شاید ایک مرتبہ وقوع پذیر نہیں ہوتا۔

انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ کوئی واقعہ چاہے ایک دفعہ وقوع پذیر ہو یا بیشتر مرتبہ، ایٹمی بمباری ایک سے زائد بار انجام پائی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے لکھا کہ ہیروشیما و ناگاساکی پر ہونے والی بمباری کی یاد تاحال جاپانیوں سمیت پوری دنیا کے ذہنوں میں محفوظ ہے۔ انہوں نے لکھا کہ مزید برآں یہ کہ دونوں (ایٹمی) بمباریوں کی ذمہ دار ایک ایسی حکومت ہے جو (اپنے جرائم پر) جواہدہ ہونے کے بجائے وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے خلاف یکطرفہ طور پر مدعی بھی بن چکی ہے!

خبر کا کوڈ : 879289
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش