0
Monday 10 Aug 2020 12:31

چمن، مال روڈ پر ہونیوالے دھماکے میں 5 افراد جاں بحق، 10 زخِمی

چمن، مال روڈ پر ہونیوالے دھماکے میں 5 افراد جاں بحق، 10 زخِمی
اسلام ٹائمز۔ چمن میں مال روڈ پر دھماکے سے 5 افراد جاں بحق  جبکہ 10 زخمی ہو گئِے، زخمیوں میں 8 کی حالت نازک ہے۔ دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق چمن کی مصروف شاہراہ مال روڈ پر دھماکا اتنا شدید تھا کہ متعدد موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہچا۔ دھماکے سے 5 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں 8 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا اور ریموٹ کنٹرول کے ذریعے دھماکا کیا گیا۔ دھماکے میں اینٹی نارکوٹکس فورس کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔ واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور سیکورٹی مزید بڑھا دی گئی ہے جبکہ مال روڈ کو سیل کر کے پاک افغان بارڈر پر آمدورفت بھی معطل کر دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 879355
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش