0
Tuesday 11 Aug 2020 07:18

وائٹ ہاؤس کے باہر سیکورٹی اہلکاروں نے مشتبہ شخص کو گولی مار دی

وائٹ ہاؤس کے باہر سیکورٹی اہلکاروں نے مشتبہ شخص کو گولی مار دی
اسلام ٹائمز۔ واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس کے باہر سیکریٹ سروس گارڈز نے ایک مشتبہ شخص کو گولی مار دی، مشتبہ شخص ممکنہ طور پر مسلح تھا۔ زخمی حالت میں گرفتار مشتبہ شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میڈیا بریفنگ میں مصروف تھے، انہیں بریفنگ کے دوران آگاہ کیا گیا، وہ بریفنگ چھوڑ کر چلے گئے۔ خفیہ سروس کے ایجنٹ ڈونلڈ ٹرمپ کو باہر لے گئے اور واقعہ کے بارے میں آگاہ کیا۔ چند منٹ بعد صدر ٹرمپ پریس کانفرنس کے لیے دوبارہ آئے اور کہا کہ وہ فائرنگ سے زخمی شخص کو نہیں جانتے نہ اس کے مقصد کے بارے میں علم ہے۔ جہاں تک میں سمجھتا ہوں گرفتار شخص مسلح تھا۔انہوں نے کہا کہ واقعہ وائٹ ہاؤس کے احاطے کے باہر پیش آیا اور یہ سیکورٹی کی ناکامی نہیں۔ صدر ٹرمپ نے امریکا کی خفیہ سروس کی تعریف کی اور کہا کہ یہ بہترین لوگ ہیں۔ سیکرٹ سروس کے ساتھ وہ خود کو بے حد محفوظ سمجھتے ہیں۔ واقعہ کے بعد وائٹ ہاؤس کے باہر پولیس اور خفیہ سروس کی سیکورٹی بڑھا دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 879537
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش