0
Wednesday 12 Aug 2020 20:24

نوجوان ملک کی سب سے بڑی طاقت ہیں، امت شاہ

نوجوان ملک کی سب سے بڑی طاقت ہیں، امت شاہ
اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیر دفاع امت شاہ نے کہا ہے کہ وہ نوجوان ملک کی سب سے بڑی طاقت ہوتے ہیں اور ہندوستان خوش قسمت ہے کہ اس کے پاس قابلیت سے بھرپور نوجوان طاقت ہے۔ نوجوانوں کے بین الاقوامی دن کے موقع پر نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے امت شاہ نے آج ٹوئٹ کیا کہ کسی ملک کی سب سے بڑی طاقت اس کے نوجوان ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان حقیقت میں بہت ہی خوش قسمت ملک ہے جس کے پاس قابلیت اور مہارت سے بھرپور اتنی متحرک نوجوان طاقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی نوجوان طاقت پر پورا یقین ہے کہ وہ وزیراعظم مودی  کے نیو انڈیا کے خواب کو حقیقت کا جامہ پہنانے کے لئے مسلسل کوششیں کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پُرجوش نوجوانوں میں مواقع کا سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی صلاحیت ہوتی ہے، اس لئے نریندر مودی کی حکومت اسکل انڈیا، اسٹارٹ اَپ انڈیا، میک ان انڈیا اور نئے تعلیمی نظام جیسے اپنے بے مثال فیصلوں سے مسلسل ایک ایسا ایکو سسٹم تیار کررہی ہے جس میں ہمارے نوجوانوں کی بے پناہ صلاحیت مزید نکھر سکے۔
خبر کا کوڈ : 879894
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش