0
Friday 29 Jul 2011 16:56

رمضان میں سرائیکی علاقے کے عوام کو پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی خوشخبری دینگے، بابر اعوان

رمضان میں سرائیکی علاقے کے عوام کو پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی خوشخبری دینگے، بابر اعوان
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ رمضان میں سرائیکی علاقے کے عوام کیلئے بڑی خوشخبری دیں گے، جو پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی خوشخبری ہو گی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے معمول کے اجلاس ہوں گے، ان کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد کیا جائے گا، آئین کے ساتھ تماشہ نہیں ہونے دیں گے۔ بابر اعوان نے کہا کہ ہمارے اندر اتنی صلاحیت ہے کہ نہ صرف اداروں بلکہ ملک کو بھی چلا سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹ کے انتخابات وقت پر ہوں گے اور جس نے جمہوریت کے ساتھ چلنا ہے اسے آئندہ انتخابات تک انتظار کرنا ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 88071
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش