0
Wednesday 19 Aug 2020 11:08

کملا ہیرس نے کشمیریوں کی حمایت کر دی

کملا ہیرس نے کشمیریوں کی حمایت کر دی
اسلام ٹائمز۔ امریکی الیکشن میں نائب صدر کے عہدے کے لیے ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس نے کشمیریوں کی حمایت کر دی۔ بطور امیدوار نام زدگی کے بعد انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو یہ یقین دہانی کرانے کی ضرورت ہے کہ وہ دنیا میں تنہا نہیں ہیں۔ کملا ہیرس کا کہنا تھا کہ انہوں نے کشمیر میں صورتِ حال پر نظر رکھی ہوئی ہے، ضرورت پڑے تو مداخلت کی جانی چاہیے۔
کملا ہیرس کو کشمیریوں کی حمایت پر بھارتی امریکی مسلمانوں اور سکھوں سے پذیرائی مل رہی ہے۔ بھارتی ڈیفنس ریسرچ ونگ نے کہا ہے کہ کملا کے کشمیر پر خیالات بہت سخت ہیں، انہیں محتاط رہنا چاہیے۔ وہ ایک سال پہلے مودی حکومت کی طرف سے آرٹیکل 370 ختم کرنے کی شدید ناقد رہی ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ تعاون کی پینگیں بڑھانے والے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی اس حوالے سے خاموش ہیں۔
خبر کا کوڈ : 881191
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش