0
Friday 21 Aug 2020 08:42

امید ہے سعودی عرب کشمیر کے معاملے پر ہمارے ساتھ کھڑا ہوگا، شاہ محمود قریشی

امید ہے سعودی عرب کشمیر کے معاملے پر ہمارے ساتھ کھڑا ہوگا، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ فوج اور سول لیڈر شپ ایک پیج پر ہیں۔ کشمیر پر ہمارا موقف دو ٹوک ہے۔ کشمیر پر عوامی امنگوں سے نظر نہیں چرا سکتے۔ امید ہے کہ سعودی عرب بھی کشمیر کے معاملے پر ہمارے ساتھ کھڑا ہوگا۔ انہوں نے بتایا ہے کہ کچھ دنوں قبل سعودی وزیر خارجہ سے کشمیر معاملے پر بات ہوئی تھی۔ جلد ہی مسلم امہ کے بیشتر ممالک کا بھی موقف سامنے آئے گا۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر وزیراعظم عمران خان نے دوٹوک موقف پیش کیا جبکہ گذشتہ روز سعودی وزیر خارجہ نے بھی اسرائیل کے بارے میں ٹھوس موقف اپنایا۔ ان خیالات کا اظہار وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بیجنگ سے نجی ٹی وی کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے چین کیساتھ گہرے تعلقات ہیں۔ مستقبل میں نئے دور کا آغاز ہونے والا ہے۔ چین اور پاکستان نے مل کر اپنے مشترکہ اہداف حاصل کرنے ہیں۔ سی پیک پر پیشرفت ہوئی، کورونا کے بعد اس کی رفتار کو تیز کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جلد چینی صدر شی جن پنگ پاکستان کا دورہ کریں گے۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغان امن عمل میں ہمیں چین کا بھرپور تعاون اور حمایت حاصل ہے۔ خطے میں تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی سمت کا تعین کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر چین میں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 881577
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش