0
Sunday 23 Aug 2020 11:16

جوبائیڈن کا امریکا میں دوبارہ لاک ڈاؤن کا عندیہ

جوبائیڈن کا امریکا میں دوبارہ لاک ڈاؤن کا عندیہ
اسلام ٹائمز۔ امریکا کی ڈیموکریٹ پارٹی کے صدارتی امیدوار جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ اگر وہ صدر بنے اور ضرورت پڑی تو وہ کورونا کے سبب امریکا کو دوبارہ لاک ڈاؤن بھی کر سکتے ہیں۔ امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ لوگوں کی جان بچانے کے لئے وہ ہر ممکن کوشش کرنے کو تیار ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو اس وقت تک نہیں چلایا جا سکتا جب تک وائرس پر قابو نہ پالیں۔ جوبائیڈن نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی سب سے بڑی غلطی ہے کہ ان کی تمام تر توجہ جانیں بچانے کے بجائے، معیشت چلانے پر مرکوز ہے، وہ ایسی غلطی نہیں کریں گے اور سائنسدانوں کی سنیں گے۔
خبر کا کوڈ : 881984
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش