0
Monday 24 Aug 2020 11:13

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج سے مہنگی گاڑی واپس لانے کا حکم

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج سے مہنگی گاڑی واپس لانے کا حکم
اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج سے مہنگی گاڑی واپس لے کر 1300 سی سی کار دینے کا حکم دیدیا گیا۔ محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن گلگت بلتستان نے سیکرٹری ہوم کے نام ایک خط میں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج سے چیف کورٹ کے فیصلے کے مطابق 28 سو سی سی کی فارچونر گاڑی واپس لے کر 1300 سی سی کار دینے کی ہدایت کر دی۔ خط میں کہا گیا ہے کہ 30 جون کو چیف کورٹ گلگت بلتستان نے ایک سوموٹو کیس میں واضح فیصلہ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اے ٹی سی کورٹ کے جج کو وہی مراعات ملیں گی جو ایک ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو حاصل ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ جو بھی مراعات دی جا رہی ہیں اسے فوری واپس لیا جائے۔ خط میں اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز 1300 سی سی کار استعمال کر رہے ہیں جبکہ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کو 2800 سی سی فارچونر گاڑی دی گئی ہے۔ اس لیے اے ٹی سی جج سے فارچونر گاڑی نمبر اے ٹی سی 01 کو واپس لے کر 13سو سی سی ایکس ایل آئی کار نمبر جی ایل ٹی سی 646 دی جائے۔ یاد رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کا عہدہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے برابر ہوتا ہے اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو قانون کے مطابق تیرہ سو سی سی کار دی جاتی ہے۔ تاہم اے ٹی سی گلگت کے جج نے اپنے پاس مہنگی گاڑی رکھی ہوئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 882127
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش