0
Saturday 30 Jul 2011 15:12

کوئٹہ میں فائرنگ کے واقعات افسوسناک ہیں، زائرین پر فائرنگ کرنے والے مسلمان نہیں، رحمان ملک

کوئٹہ میں فائرنگ کے واقعات افسوسناک ہیں، زائرین پر فائرنگ کرنے والے مسلمان نہیں، رحمان ملک
کراچی:اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں فائرنگ کے واقعات افسوسناک ہیں۔ شہر میں امن و امان کے لئے مزید ایف سی فراہم کر رہے ہیں۔ کراچی ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ کوئٹہ میں پولیس کا نظام بہتر بنانے کی ضروت ہے۔ زائرین پر فائرنگ کرنے والے مسلمان نہیں۔ کوئٹہ میں امن و امان کی صورت حال بہتر بنانے کے لیے مزید ایف سی فراہم کر رہے ہیں۔ وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ آغاز حقوق بلوچستان کے تحت بلوچستان کے لیے اعلان کیے گئے پیکج کے بعد بلوچستان ملک کا سب سے امیر صوبہ ہو گا۔ ایک سوال کے جواب میں رحمان ملک نے بتایا کہ اسلام آباد سے گرفتار کئے گئے دہشت گردوں کا تعلق الیاس کشمیری گروپ سے ہے۔ دہشت گردوں نے وی آئی پیز کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا تھا۔
خبر کا کوڈ : 88232
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش