0
Wednesday 26 Aug 2020 12:19

جی بی الیکشن، ووٹر لسٹیں شائع کرنے کا فیصلہ

جی بی الیکشن، ووٹر لسٹیں شائع کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ جی بی الیکشن کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، الیکشن کمیشن نے ووٹر لسٹیں شائع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ جی بی کے مختلف اضلاع میں ڈسپلے سنٹرز قائم کیے جائیں گے جہاں ووٹرز انتخابی فہرستوں کا معائنہ کر سکیں گے، ساتھ ہی شہری اپنے ووٹ کے اندراج اور ڈسپلے سنٹر کی تفصیلات اپنا شناختی کارڈ نمبر 8301 پر ایس ایم ایس کر کے حاصل کر سکیں گے۔ دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ انتخابات رواں سال ہی ہوں گے۔ ادھر آج انتخابات کے معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس بھی ہو رہی ہے۔ اے پی سی چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے طلب کی گئی ہے تاکہ انتخابی معاملات پر تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 882518
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش