1
Saturday 29 Aug 2020 08:45

حضرت امام حسینؑ کا نام ہر دل و روح میں بسا ہے، گورنر پنجاب

حضرت امام حسینؑ کا نام ہر دل و روح میں بسا ہے، گورنر پنجاب
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے لاہور میں ادارہ منہاج الحسینؑ کا دورہ کیا اور مجلس عزاء میں شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ نواسہ رسول امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے خاندان عصمت نے اسلام کی بقاء کیلئے جیسی قربانی دی اس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے ادارہ منہاج الحسینؑ کے سربراہ علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر سے بھی ملاقات کی۔ گورنر پنجاب نے ادارہ منہاج الحسینؑ میں سکورٹی انتطامات سمیت دیگر اقدامات کا جائزہ بھی لیا۔
 
علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر نے گورنر پنجاب کو ادارہ کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔ سربراہ ادارہ منہاج الحسینؑ نے گورنر پنجاب کو حضرت علی علیہ السلام کے لکھے ہوئے قرآن پاک کا نسخہ بطور تحفہ پیش کیا۔ گورنر پنجاب نے مجلس عزاء کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان جس فرقے سے بھی تعلق رکھتا ہے وہ امام حسینؑ کی قربانی کو تسلیم کرتے ہیں اور عالم اسلام اس بات پر متفق ہے کہ اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد۔ چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ حضرت امام حسینؑ کا نام ہر دل و روح میں بسا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مذہبی ہم آہنگی کیلئے علماء کو اپنا کردارادا کرنا ہوگا۔ گورنر پنجاب نے مجلس کے دوران حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کی بھی تعریف کی۔
خبر کا کوڈ : 883041
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش