0
Tuesday 1 Sep 2020 17:39

گلگت بلتستان میں کرونا کا زور ٹوٹنے لگا، صرف ایک نیا کیس رپورٹ

گلگت بلتستان میں کرونا کا زور ٹوٹنے لگا، صرف ایک نیا کیس رپورٹ
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کا روز ٹوٹنے لگا ۔ پیر کے روز صرف ایک فرد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ کرونا وائرس سے متاثرہ 32 افراد صحت یاب ہو گئے۔ محکمہ صحت سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گانچھے سے کرونا وائرس کا ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے ٹوٹل کیسز کی تعداد 2911 ہو چکی ہے جن میں سے ایکٹیو کیسز کی تعداد 229 ہے۔ جبکہ کرونا وائرس سے متاثرہ ہنزہ کے 21 شگر کے 8 اور نگر کے 3 افراد صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ اس طرح کرونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 2477 ہو گئی۔ جی بی میں اب تک کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 67 ہو چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 883643
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش