0
Thursday 3 Sep 2020 00:25

سعودی عرب نے اسرائیل کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دیدی

سعودی عرب نے اسرائیل کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دیدی
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب نے امارات کے لیے اسرائیل کی براہ راست کمرشل پروازوں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ عرب خبر رساں ادارے کے بعد متحدہ عرب امارات کی درخواست پر سعودی عرب نے امارات کی جانب جانے والی تمام براہ راست پروازوں کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اسرائیل کے ساتھ امارات کے معاہدے کے بعد اسرائیل کو بھی یہی اجازت حاصل ہوگئی ہے۔ دوسری جانب سعودیہ کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ اس فیصلے سے مسئلہ فلسطین پر سعودی عرب کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ اپنے ٹوئٹ میں انہون نے کہا کہ عرب دنیا میں امن کے لیے ہونے والے اقدامات کو سعودی عرب سراہتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 883928
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش