0
Thursday 3 Sep 2020 12:26

دریائے چناب کی تباہ کاریاں جاری، اطراف کی زرعی زمین دریا برد

دریائے چناب کی تباہ کاریاں جاری، اطراف کی زرعی زمین دریا برد
اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ جاری ہے، قادر آباد برج کے قریب دریا کناروں سے باہر نکل آیا ہے اور آس پاس کی زرعی زمین دریا برد ہوچکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قادر آباد برج کے قریب دریائے چناب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، دریا کے پانی کے کٹاؤ سے زرعی زمین دریا برد ہوچکی ہے۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ 6 سال میں 500 ایکڑ سے زائد زرعی رقبہ دریا برد ہوچکا ہے، کوٹ محمد آباد کا نصف گاؤں صفحہ ہستی سے مٹ چکا ہے۔  ادھر اوچ شریف میں بھی دریائے چناب میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ جاری ہے، ہیڈ پنجند کے مقام پر پانی کی آمد 1 لاکھ 26 ہزار 219 کیوسک جبکہ پانی کا اخراج 1 لاکھ 12 ہزار 719 کیوسک ہے۔

علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت زمیندارہ بند مضبوط کر رہے ہیں، قریبی علاقوں کے مکین اپنے مال مویشی بھی محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔ محکمہ آبپاشی کا کہنا ہے کہ سیلابی ریلہ ہفتہ اور اتوار کے درمیان ہیڈ پنجند سے گزرے گا۔
خبر کا کوڈ : 884002
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش