0
Sunday 6 Sep 2020 23:39

رسول اللہ ﷺ اور قرآن پاک کی بے حرمتی کرنیوالے دہشتگرد ہیں، مشتاق خان

رسول اللہ ﷺ اور قرآن پاک کی بے حرمتی کرنیوالے دہشتگرد ہیں، مشتاق خان
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ فرانس میں چارلی ہیبڈو کی جانب سے خاکوں کی اشاعت، ناروے اور سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ فرانس، ناروے اور سویڈن کے اقدامات سوچے سمجھے منصوبے کا حصہ ہے، یورپی حکومتیں ان کی پشت پر ہیں۔ رسول اللہ ﷺ اور قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے دہشت گرد ہیں۔ یہ انسان کہلانے کے لائق نہیں، یہ لوگ عالمی امن کے لئے خطرہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایبٹ آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ امیر جماعت اسلامی ضلع ایبٹ آباد امجد خان جدون و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ مشتاق خان کا مزید کہنا تھا کہ مسلمان حکمرانوں اور او آئی سی کی نااہلی کی وجہ سے دشمن کو یہ ہمت ہوئی کہ انہوں نے دن دیہاڑے قرآن پاک کی بے حرمتی کی۔ او آئی سی، اقوام متحدہ اور مسلم حکمران ان دہشت گردوں کو لگام دیں اور ان کے خلاف قانونی کاروائی کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت قادیانیوں کو لگام ڈالے، پورے صوبے، ڈویژنز، اضلاع، تحصیل کی سطح پر دھرنوں اور گھیراؤ کا شیڈول جاری کریں گے۔ عاصم باجوہ، نواز شریف اور زرداری سمیت دیگر کرپٹ افراد کے احتساب کے ساتھ ساتھ پرویز مشرف کو بھی واپس لایا جائے اور ان پر مقدمات چلائے جائیں۔ اپوزیشن کی کسی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے۔ حکومت کے خلاف اپنی لیڈر شپ اور جھنڈے کے نیچے احتجاجی تحریک چلائیں گے۔ سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی قانون سازی کے لئے حکومت اور اپوزیشن ایک ہیں۔ حکومت قوم کو فیٹف کی جانب سے بلیک لسٹ کئے جانے کے نام پر ڈرا اور بلیک میل کر رہی ہے۔ 80 فیصد پارلیمنٹرینز کو پتہ ہی نہیں کہ ہم نے کون سی چیز پاس کی ہے، یہ سیاسی غلامی ہے، فیٹف کی مسلط کردہ قانون سازی کو تسلیم نہیں کریں گے۔ ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ حکومت غلامی کی بجائے آزادی کا راستہ اپنائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی دو سالہ کارکردگی انتہائی مایوس کن اور ناکام ہے، دو سال میں حکومت نے صرف وعدے اور دعوے ہی کئے۔ دو سال میں حکومت نے قرضوں میں 15500 ارب روپے کا اضافہ کیا۔ پاکستان میں اس وقت سب سے زیادہ مہنگائی ہے۔ پٹرول، چینی، آٹا اور ادویات میں ہفتہ وار اضافہ ہورہا ہے۔ سمجھ نہیں آرہی ایک طرف قرضے لے رہے ہیں اور دوسری طرف ٹیکس لگا کر عوام کو لوٹ رہے ہیں لیکن خزانہ پھر بھی خالی ہے۔
خبر کا کوڈ : 884534
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش